10:37 , 15 نومبر 2025
Watch Live

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے بھارت کے خلاف 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کئی سنگ میل عبور کر لیے۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 13,409 رنز کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ (13,378) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب اس فہرست میں صرف سچن ٹنڈولکر (15,921) ان سے آگے ہیں۔

روٹ نے اننگز کے دوران ڈریوڈ، کیلس، اور پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 38ویں سنچری تھی، جس کے ساتھ وہ کمار سنگاکارا کے برابر آ گئے ہیں۔ سنچریوں کے لحاظ سے اب صرف پونٹنگ (41)، کیلس (45) اور ٹنڈولکر (51) ان سے آگے ہیں۔

بھارت کے خلاف 12 ٹیسٹ سنچریاں: کسی بھی بیٹر کی سب سے زیادہ۔ روٹ نے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کیخلاف 9 سنچریاں بنا کر ڈان بریڈمین کا انگلینڈ کے خلاف 8 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION